جدہ سے لاہور کے لیے پرواز بھرنے والی قومی ایئرلائن سے حادثے سے بچ گئی ، پرندہ ٹکرا گیا، انجن متاثر۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری
جدہ سے لاہور کے لیے پرواز بھرنے والی قومی ایئر لائن 860 سے اس وقت پرندہ ٹکرا گیا جب جہاز اپنی منزل پر پہنچنے والا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانےسے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے ہیں، کراچی سےضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائےجارہےہیں۔
ترجمان کے مطابق بلیڈز کی تبدیلی کےبعد طیارہ جدہ کے لیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائےگا۔