جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اس طرح جاپانی ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے سعودی عرب میں انعقاد کی بھرپور حمایت کردی
جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
مذکورہ میچ میں جاپان نے بحرین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیے: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟
واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا چکے ہیں۔