205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے حاصل کرلیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان  نے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے خاص بات حسن نوازکی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے یہ تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بابر اعظم نے  جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچریوں کے ریکارڈز

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیز ترین سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے۔ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں بابر اعظم نے 58 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔ اس وقت انہوں نے احمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کیا تھا جنہوں نے 2014 میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف 58 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کراچی میں 62 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔  جبکہ محمد رضوان نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف  لاہور میں 63 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔

ایک طرف جہاں حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سینچری اسکور کی تو وہیں کئی دیگر ریکارڈز میں اس میچ میں پاکستان کے نام رہے۔ جیسے حسن نواز اور محمد حارث نے پاکستان کے لیے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 50 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ قائم کیا اور انہی دونوں نے پاور پلے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے۔

حسن نواز کی عمر 22 برس ہے۔ انہوں نے آج اپنا تیسرا میچ کھیلا ہے۔ حسن رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں  نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 204 رنز کیے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 19.5 اوورز میں کیا اور اس کے سارے کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

قبل ازیں آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، شاداب خان، خوش دل شاہ، عبدالصمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عرفان نیازی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کے لیے چند تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا اصل ہدف ایشیاکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ مقابلے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول ایشیاکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ٹیم میں صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے تو اچھا کمبینیشن بن سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی مسلسل شکستوں پر انہوں نے اپنی مایوسی کا بھی اعتراف کیا تاہم انہوں نے اس پر شائقین کو صبر کی تلقین بھی کی۔

مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘

انہوں نے کہا کہ ہم 2 میچ ہار گئے اور اس پر لوگ پریشان ہیں لیکن ظاہر ہے کہ ہر کوئی ہر وقت جیتنا چاہتا ہے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں لیکن کبھی کبھار اس میں وقت لگتا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں ایک یا 2 تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 میں بہتر پرفارمنس کو 2 سال ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کون سا ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستان کے نام رہا؟

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں 4 چھکے لگ جانا اتنی بڑی بات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہوگی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا آغاز بہت شاندار تھا لیکن انجری کےبعد ان کو مسائل درپیش ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی