نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا افسوسناک ہے، چھکے ایسے لگ رہے ہیں جیسے کیویز کا بچوں سے میچ ہو۔

فرح خان لکھتی ہیں کہ شرم کا مقام ہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کے خلاف ذلت آمیز شکستوں سے دو چار ہے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی بھلائی سے اسی میں ہے کہ وہ استعفی دے دیں۔

ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کلب لیول کا کوئی بولر بھی اس سے اچھی بالنگ کر لیتا ہے جس طرح کی بالنگ شاہین ابھی کررہا ہے۔واضح رہے کہ ٹم سیفرٹ نے 4 چھکوں کی مدد سے شاہین کے اوور میں 26 رنز بنا ڈالے۔

شرلاک اومز نامی ایک صارف نے بابر اعظم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسی اوول گراؤنڈ میں شین بانڈ اور دیگربولروں کے سامنے بابر اعظم نے ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔ اور آج کی ٹیم مسخروں کا ایک گروپ لگتی ہے۔

کریتی سنگھ نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ خود کو ’پریمیم فاسٹ بولر‘ کہتے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے پاکستانی ٹیم پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ ان جیسے کھلاڑیوں سے 30 یارڈ سرکل بھی کراس نہیں ہو رہا اور پھر کہتے ہیں نوجوانوں کو سپورٹ کرو۔

سردار اورنگزیب نے لکھا کہ منہ کدھر، بلا کدھر اور گیند کدھر۔ پھر کہتے ہیں کہ نئے ٹینلنٹ کو سپورٹ کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہو تو ہم سپورٹ کریں نا۔

ذیشان خان نیازی نے لکھا کہ شاہین آفریدی تھرڈ کلاس بولر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp