اسٹار لنک کو پاکستان میں عارضی این او سی مل گیا

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس اے آر اے) نے اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی

وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد پی ایس اے آر اے نے این او سی جاری کیا جس سے پاکستان میں اسٹار لنک کے آپریشنز کی راہ ہموار ہوئی۔

توقع ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گی۔ اسٹار لنک پہلے ہی لائسنس کے لیے اپنی درخواست پی ٹی اے کو جمع کرا چکا ہے۔

کمپنی نے پی ٹی اے کو اپنے تکنیکی اور کاروباری منصوبے فراہم کیے ہیں اور پاکستان میں رجسٹریشن کے 3 مراحل کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔

اسٹار لنک نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) سے رجسٹریشن حاصل کی۔

مزید برآں اس نے پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ اندراج کیا ہے۔

مزید پڑھیے: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟

آخری مرحلے میں پی ٹی اے سے رجسٹریشن حاصل کرنا شامل ہے جس کے بعد کمپنی اپنی خدمات شروع کرسکے گی۔

پی ٹی اے فی الحال اسٹار لنک کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کمپنی کی خدمات موجودہ نیٹ ورک میں خلل نہ ڈالیں۔

مزید پڑھیں: کیا اسٹار لنک سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے؟

پاکستان نے اپنی قومی سیٹلائٹ پالیسی 2023 میں متعارف کروائی تھی اور سنہ 2024 میں اس نے ملک میں خلائی مواصلات کو مضبوط بنانے کے لیے خلائی سرگرمیوں کے قواعد نافذ کیے تھے۔

اسٹار لنک پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے جو ملک کے انٹرنیٹ منظرنامے میں ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کردیا گیا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کیہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن جاری ہے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام ہے اور اسیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے ملک میں کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور اسپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے اسٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ