وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہ میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزیر 2 لاکھ اور وزیر مملکت ایک لاکھ 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور وفاقی وزرا کی تعداد کم کرنے کی تجویز

نئے بل کے مطابق وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی منظوری فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ میں توسیع کی 3 وجوہات سامنے آگئیں

اپوزیشن جماعتوں نے میڈیا پر تنخواہوں میں اضافہ کی مخالفت کی تھی، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 67 اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کا تحریری طور پر مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp