سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔
قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔