بلوچ یکجہتی کیمیٹی (بی وائی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔
بی وائی سی کے مطابق پولیس کی طرف سے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر جاری دھرنا ختم کروانے کے لیے کارروائی کرکے لاشیں تحویل میں لی گئی ہیں اور بی وائی سی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تاہم پولیس اور انتظامیہ نے تاحال ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مظاہرین 5 خود کش حملہ آوروں کی لاشیں اسپتال سے زبردستی لے گئے، معاملہ کیا ہے؟
کوئٹہ میں کشدہ حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ بی وائی سی کی کال پر صوبے میں شٹر ڈوان اور پہیہ جام ہڑتال بھی جاری ہے۔
اس دوران مستونگ، قلات، خضدار اور حب سمیت دیگر بلوچ آبادی والے اضلاع میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھا گیا۔