سابق لیگی ایم پی اے میاں نوید کا ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں ‏پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں نوید علی کا اپنے گارڈز کے ہمراہ اپنے ڈرائیور پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تشدد کے بعد ڈرائیور فاروق کو تشدد کرکے حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں نوید کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد کا معاملہ: گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی، معاملہ ختم

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں نوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والا جتنا بھی طاقت ور ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، میاں نوید کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، فریقین میں صلح، گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی

واضح رہے کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو پولیس تک پہنچتے ہی فوری کارروائی کا آغاز کردیا گیا، ڈرائیور  کی غلطی یہ تھی کہ اس نے اپنی مرضی کے ہوٹل پر گاڑی روکنے کی کوشش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟