قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 4 مزدوروں کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:قلات: معدنیات لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ، 7 افراد زخمی

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل منگچر کے علاقے ریگانزئی میں پیش آیا، جہاں مارے جانے والے مزدور ٹیوب ویل کے لیے ڈرلنگ کا کام کررہے تھے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں آر ایچ سی سینٹر منگچر منتقل کر دی گئی ہیں، قتل ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید

فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں منور حسین ولد مختیار احمد، ذیشان ولد خالد محمود، دلدار چین ولد عابد حسین، محمد امین ولد منیر احمد شامل ہیں، یہ لوگ کافی عرصے سے قلات میں مزدوری کررہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp