سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.3  تھی۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلہ 2005 کو 20 برس گزرنے کے بعد مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور  زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی کے دن صبح بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp