بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کرتےہوئے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان

وزیراعظم نے شمسی توانائی سے متعلق عوامی ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ بجلی کی پیدوار کمپنیوں کے خاتمے سے متعلق تمام قانونی اور دیگر امور جلد طے کرلیے جائیں گے، انہوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: بجلی کے صارفین کو بھاری بلوں کی ادائیگی میں مزید سہولت ملنے کا امکان

وزیراعظم نے پاورڈویژن، آبی وسائل اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے جامع اور موثر حکمت عملی کے تحت ایک پیکج تیار کیا جارہا ہے، جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp