نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو سالانہ ایک قسط کی موجودہ حد کے بجائے سال بھر میں ایک سے زیادہ اقساط میں اپنے بجلی کے بل ادا کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی کے بل گھر کے کرائے سے بھی بڑھ گئے، بلوم برگ
نیپرا نے یہ تجویز ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے ریونیو کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کنزیومر سروس مینول میں ترامیم کے حصے کے طور پر پیش کی۔
مجوزہ تبدیلیوں کے مطابق اپنی پہلی قسط کی بروقت ادائیگی کرنے والے بجلی صارفین سے کوئی مارک اپ چارج نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ڈسکوز کو بعد کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیے: بھارت میں بجلی بل جمع کرانے کا انوکھا طریقہ، الیکٹرک کمپنی ملازمین کے پسینے چھوٹ گئے
نیپرا نے 7 دنوں میں ان ترامیم پر عوام اور اسٹیک ہولڈر سے رائے طلب کی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈسکوز اپنی آمدنی کی ضروریات کو پورا کریں۔
یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ نیپرا نے آخری بار جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تھی۔