گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے آئے روز خبریں سامنے آتی ہیں کہ فلاں سائنسدان، اور فلاں ایکسپرٹ نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، لیکن کبھی کبھی جانوروں کا نام بھی گینز ورلڈ ریکارڈ میں آ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کی پالتو بکری نے بھی گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ کسان بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتا ہے، جس کی پالتو بکری نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارتی کسان کی اس بکری کا نام کرومبی ہے جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی، کرومبی ایک کھیل کود کرنے والی کینیڈین پگمی بکری ہے، جو اپنے ٹھوس جسم اور جینیاتی بونے پن کے لیے مشہور ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بکری ایک فٹ 3 انچ قد رکھتی ہے، جبکہ ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں بدصورت ترین سمجھی جانے والی بلوب فش بہترین مچھلی قرار
اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے کہ دنیا کی اس سب سے چھوٹی بکری کا ایک بچہ بھی ہے۔