آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں جہاں انسانوں کی حفاظت کے لیے مختلف ادارے قائم ہیں وہیں جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی مختلف این جی اوز اور ادارے کام کررہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں میرے کتے نے مجھے گولی مارکر زخمی کردیا، امریکی شخص کا دعویٰ

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے کارکنان اس تلاش میں رہتے ہیں کہیں کوئی جانور بھوکا نہ مر جائے، یا کوئی جانور کہیں پھنس گیا ہو تو اسے ریسکیو کیا جائے۔

ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں ایک بھوکا یورپی پرندہ خوراک کی تلاش میں گروسری اسٹور کے اندر آگیا اور وہیں پھنس گیا۔

پرندہ اسٹور میں آنے کے بعد باہر جانے کا راستہ بھول گیا، تاہم جانوروں کو بچانے کے لیے کام کرنے والے ادارے کے کارکن نے اسے وہاں سے بحفظاظت باہر نکال کر آزاد کردیا۔

ولیمسن نامی اس شخص نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ پرندہ کیسے اسٹور کے اندر پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں آپ کے لیے پالتو جانوروں کے جذبات، تکالیف سمجھنا اب ممکن، مگر کیسے؟

بعد ازاں اس شخص نے پرندے کو اسٹور کے باہر لے جا کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp