23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت اور 227 کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ 82 جوانوں اور افسران کے لیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے 185 افسران اور جوانوں کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف کمانڈیشن کارڈز کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کن نامور فنکاروں، اداکاروں، موسیقاروں کو قومی اعزازات سے نوازا گیا؟
صدر مملکت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق 23 جوانوں کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جائےگا، جبکہ 133 جوانوں اور افسران کے لیے تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔