پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق رائے سے آئندہ ہونے والی سیریز سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز رواں برس مئی میں ہونی ہے، تاہم اب دوطرفہ سیریز میں صرف ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے، ایک روزہ میچز نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
دونوں بورڈز کی جانب سے نظرثانی کے بعد اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ، حالت تشویشناک
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے، پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرےگی، جہاں 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔