عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ ناممکن ہے کہ عمران کوئی معافی مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پا گیا ہے، تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو لوگ ملاقاتیں کریں گے وہ باہر آکر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں کہا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے باہر آکر سیاسی گفتگو کریں گے تو امن و امان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، تاہم ارکان پارلیمنٹ جہاں چاہیں گے اپنا نقطہ نظر پیش کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ ہے اور گفتگو اچھی چل رہی ہے، جے یو آئی سمیت سب کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بھی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے، ایسا کرنا صرف آئین ہی نہیں شرافت کی بھی پامالی کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اگر اپنے رویے پر کوئی نظرثانی کریں تو پھر بات ہو سکتی ہے، لیکن امکان نہیں کہ یہ ایسا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جلسوں سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین لاہور میں معافی مانگیں، عظمیٰ بخاری

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا

غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ویڈیو

اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار

بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟

لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم

کالم / تجزیہ

میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘

اجیت کور: لاہور کی سڑکوں پر جن کی یادوں کا سفر جاری رہا

پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟