پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔ جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس کو بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کو سب سے بڑی شکست، نیوزی لینڈ نے چوتھا میچ 115 رنز سے جیت لیا

پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے شہری محمد عباس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی، اور پھر وہ فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، وہ ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے صاحبزادے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن کی بھی نمائندگی کی اور فائر بورڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے بتایا کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے 8 کھلاڑی پاکستان خلاف ایک روزہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، نک کیلی، ول او رورکے بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ شامل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کا حصہ ہیں، جس کے باعث وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، جبکہ دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp