’گراؤنڈ میں کم مار پڑ رہی ہے جو باہر بھی خوفزدہ کیا جارہا ہے‘، پاکستانی ٹیم کے ہاکا ڈانس دیکھنے پر صارفین کے تبصرے

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں ایک طرف کرکٹ کھیلی جا رہی ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ نے روایتی ڈانس ’ہاکا‘ پیش کیا جس سے تمام کھلاڑی محظوظ ہوئے اور ڈانس کی ویڈیوز بھی بناتے نظر آئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ابراہیم اعوان لکھتے ہیں کہ شاہین اور شاداب خان کو دیکھ کر ماؤری قبیلہ بھی خوش نہیں ہے۔ راجہ آفریدی نے لکھا کہ طلبا سلمان آغا اور شاہین پر غصہ کر رہے ہیں۔

فرہاد کشمیری نے طنزاً لکھا کہ گراؤنڈ میں تھوڑی مار پڑ رہی ہے جو ادھر بھی خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔ تو ایک صارف نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کا روایتی رقص ہے ان کے کلچر کا مذاق نہ بنایا جائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ سزا کافی ہے جو وہ دیکھ رہے ہیں، فرقان خان نے کہا کہ شاہین کے 4 اوورز دیکھنے کے بعد پاکستانیوں کا ردعمل بھی کچھ ایسا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیوزی لینڈ کی مقامی ماؤری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جنہوں نے پارلیمنٹ میں ایک متنازع بل کے خلاف ڈرامائی انداز میں احتجاج کیا اور اس بل پر ووٹنگ کو روکنے کے لیے روایتی ہاکا رقص شروع کر دیا۔

ہاکا رقص نیوزی لینڈ کے قدیم ثقافتی تہذیب ماؤری سے ماخوذ ہے۔ یہ ایک وضع رقص ہوتا ہے جو عام طور پر گروپ کی شکل میں کیا جاتا ہے۔ اس رقص کے دوران لوگ چہرے پر جوشیلے اثرات کے ساتھ پاؤں کی تھاپ پر پورے جوش کے ساتھ مخصوص الفاظ بولتے ہیں۔

 قدیم ماؤری ثقافت میں یہ رقص عام طور پر جنگی حالات کے پیش نظر جوش بڑھانے کے واسطے کیا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے مخصوص مہمانوں، عظیم کارناموں، واقعات اور آخری رسومات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔

اس قدیم روایت کو پہلی بار 1888 میں نیوزی لینڈ کی مقامی فٹ بال ٹیم کی جانب سے میچ سے پہلے تماشائیوں کے سامنے پرفارم کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ اسی اقدام سے اس رقص کو دوبارہ ایک نئی زندگی ملی جبکہ اکیسویں صدی میں یہ روایت اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ اس تہذیب کو یونیورسٹیوں میں باقاعدہ ایک موضوع کے طور پر نہ صرف پڑھایا جاتا ہے بلکہ یہ رقص سیکھایا بھی جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا