پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیـد عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئی تھیں، جن کو آج نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائےگا۔
آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔