ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 26 مارچ سےعید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی، بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ بھی نہیں کریں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سگنلز پر ٹریفک چالان اور گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی الرٹ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے
آل صدر ٹریڈرزالائنس کے صدر فہیم احمد نوری کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک نے زینب مارکیٹ پرعارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کردیا ہے۔
عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ نہیں ہو گی، شاپنگ سینٹرز اور بازاروں کا رخ کرنے والے شہری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں،
مزید پڑھیں:کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس نے اسکولز، مدارس اور والدین کا کیا مشورہ دیا؟
ڈی آئی جی کے اعلان کے بعد صرف ٹریفک سگنلز پرچالان نہیں ہوگا، شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق عملدرآمد جاری رہے گا۔