چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جبکہ جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے، کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی
انہوں نے بتایا کہ کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہاکہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
چیئرمین اسلامتی نظریاتی کونسل کے مطابق 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے، جبکہ کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے۔ اسی طرح کشمش کے حساب سے75 ہزار روپے بنتے ہیں۔
راغب نعیمی کےمطابق 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقیٰ کے حساب سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے اداکرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں ایک عید سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر و فدیہ صوم 160 روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔