اسلام آباد، سوات اور گردونواح میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 20 سالوں میں بھی نقصان کا ازالہ نہ ہوسکا
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ 17 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔














