’شادی سے پہلے بہت خراب تھا‘، معروف یو ٹیوبر معاذ صفدر

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے انکشاف کیا ہے شادی کے بعد ان کی شخصیت بالکل تبدیل ہو گئی، پہلے وہ بہت خراب تھے۔

معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’شادی سے پہلے میں بہت خراب تھا اور اس بات کی گواہی دیینے کے لیے میرے پاس بہت لوگ ہیں لیکن شادی کے بعد میں ٹھیک ہو گیا ہوں اور میں نے سوچا کے شادی کے بعد اچھا راستہ اپنانا ہے‘۔

معاذ صفدر نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کر لیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ شادی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل نہ ہوں۔ اس لیے چھوٹی عمر میں محنت اور، کچھ بن جاؤ اور چھوٹی عمر میں شادی کر لو۔

رجب بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاذ صفدر نے کہا کہ وہ بہت محنتی انسان ہے اور کامیاب یوٹیوبر ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد بھی بہت اچھی ہے ۔ اب ان کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ نہیں ہو سکتا اس لیے جو موجود ہیں ان کو سنبھال لیں  بلکہ اگر وہ اسی طرح تنازعات میں گھرے رہے تو ان کے فالوورز کم ہو جائیں گے۔

معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے اپنا ڈیجیٹل میڈیا کیریئر ٹک ٹاک کے ذریعے شروع کیا۔ اب وہ پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز اور یوٹیوب پر تقریباً 4.48 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ معاذ کی شادی صبا معاذ سے ہوئی ہے جو خود بھی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام باسل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان