نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ بھی شکست، پاکستان 1-4 سے سیریز ہار گیا
پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کیا ہے۔
8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی
ٹی 20 سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں،حارث رؤف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے 5 میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔














