پی ٹی آئی کا سیاسی پاور شو کا فیصلہ، پشاور میں جلسہ کب ہوگا؟

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے اور پہلا جلسہ پشاور میں ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 30 مارچ کو پشاور میں جلسے کرنے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن اندرونی اختلافات کے باعث نہیں کر سکی۔ جبکہ اب آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے پی کی قیادت نے 6 مئی کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ مرحلہ وار مختلف شہروں میں جلسہ ہوگا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ہوگا۔

‘جلسہ عمران خان کی اجازت سے ہی کریں گے’

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات مالک عدیل اقبال نے رابطہ کرنے پر وی نیوز کو بتایا کہ ابھی تک جلسے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج اور جلسے کیے جائین گے۔ احتجاج اور جلسوں کے حوالے جیل میں قید عمران خان سے مشاورت ہوگی اور خان کی اجازت کے بعد جلسہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی صدر جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ان کی اجازت ملنے کے بعد ہی جلسہ ہوگا۔ ابھی تک پشاور جلسے کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ اگر خان صاحب نے اجازت دی تو جلسہ ہوگا۔

جلسوں کے حوالے سے اختلافات ہیں

پارٹی میں باخبر ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے اور احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے بات ضرور ہوتی ہے لیکن سب ایک پیچ پر نہیں ہیں۔ کچھ رہنما منظر عام سے غائب رہتے ہیں اور صوبائی حکومت کی حکمت عملی اور احتجاج کی مخالفت کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ رہنما علی امین گنڈاپور کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے صوبائی صدر احتجاجی تحریک شروع کرنے کے خواہش مند ہیں۔ لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ جبکہ بشریٰ بی بی کو جیل ہونے کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کی بات بھی دب گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے کے لیے حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش قبول کرلی

ذرائع نے بتایا کہ 9 مئی کے بعد کارکنان پر کیسز اور اسلام آباد مارچ کے دوران گرفتار کارکنان کی عدم رہائی پر بھی ورکرز صوبائی حکومت اور قیادت سے ناراض ہیں۔ عید پر بھی رہائی نہ ملنے پر کارکنان کے اہلخانہ ناراض ہیں۔ کارکنان کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے احتجاج اور جلسوں پر ورکرز بھی کم آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

پشاور جلسے سے احتجاج کا آغاز

پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے مطابق ان کی جماعت مسلسل احتجاج کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اسلام آباد مارچ کے بعد کارکنان کا حوصلہ پست ہے اور وہ قیادت سے سخت ناراض ہیں۔ ان حالات میں دوبارہ احتجاج شروع کرنے سے فائدے کے بجائے نقصان کا خدشہ ہے۔ جس کی وجہ سے قیادت فکرمند ہے۔

انھوں نے بتایا کہ رہنماؤں کی خواہش ہے احتجاج ہو لیکن تصادم نہ ہو۔ پارٹی کے ایک سینئیر رہنما نے بتایا کہ پشاور میں جلسہ کرکے وہ احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں اور پشاور میں جلسے کرنے سے کارکنان کی گرفتاری اور کارروائی کا ڈر نہیں ہوتا۔ پارٹی دوبارہ احتجاج کی سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے اور پشاور کے بعد دیگر اضلاع اور شہروں میں بھی جلسے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات

انھوں نے بتایا کہ جنید اکبر، عمران خان سے ملاقات کرکے پشاور جلسے کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور اجازت بھی لیں گے۔ 6 مئی کی تاریخ زیر غور ہے جبکہ حتمی تاریخ اور شہر کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی