وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایڈز کے نشانے پر، ماہانہ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت لاہور میں خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لیے یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کردیا۔

مزید پڑھیں: ایڈز کے خاتمے کا عالمی دن: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اہم پیغام

جوائنٹ مشن ایڈز کے سدباب کے لیے 7 تا 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ، ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کو تجاویز پیش کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ بھی کی جائے گی۔ تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال اور دیگر طبی مراکز میں ایڈز کے علاج کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ