پاکستان ایڈز کے نشانے پر، ماہانہ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 2024 کے پہلے 9 ماہ میں ایچ آئی وی کے 9 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ماہانہ اوسطاً 1 ہزار 79 افراد ایچ آئی وی کا شکار ہونے لگے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق 2024 کے 12 مہینوں میں ایچ آئی وی کے 12 ہزار 950 کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جب کہ گزشتہ برس ایچ آئی وی ایڈز کے 12 ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایڈز کیا ہے، آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ کیا یہ لاعلاج مرض ہے؟

وفاقی وزارت صحت کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد، خواجہ سرا 4.1 اور بچے 6 فیصد ہیں۔ اس سال پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 691 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ 2 ہزار 383، خیبرپختونخوا میں 926 اور بلوچستان میں 329 ایچ آئی وی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

اسلام آباد میں 9 مہینوں میں 378 اور آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماہرین اور حکام نے وارننگ دی ہے کہ ہائی رسک گروپس سے ایچ آئی وی عام آبادی میں منتقل ہو رہا ہے جس کی اہم وجوہات کم آگہی، غیر محفوظ جنسی تعلقات اور صحت کی سہولیات میں حفاظتی اقدامات کی کمی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!