ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں  روڈ حادثات  کے روک تھام، ریڈ لائن بی آر ٹی ،، یلولائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام، موٹر وہیکل انسپیکشن (ایم وی آئی )سینٹرز کے قیام، سمیت دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، یلولائن  بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سی او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں اہم پیش رفت سے  متعلق اجلاس کو آگہی دی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے 5 میں سے 4 مقامات پر تعمیرات کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایک مقام پر مزید بات چیت جاری ہے۔

اجلاس میں بایو گیس پلانٹ اور بی آر ٹی منصوبے کے ڈیپوز کے ڈیزائن اور تعمیرات میں ہونے والی پیش رفت، کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام کمرشل گاڑیوں کا لازمی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کا قیام جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟

اجلاس میں عید الفطر کے موقع  اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سخت ہدایات جاری کیں کہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات  دیتے ہوئے سینئر  وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں کی تعمیراتی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ  اسد ضامن کو ہدایت دی کہ عیدالفطر کے بعد تمام منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی