بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں مصروف افراد اور احتجاج کرنے والے قوم پرست گروہوں سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ عمل ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمنوں کی سازش، عزائم ناکام بنائیں گے، صوبائی حکومت
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام لوگ بےگناہ ہیں تو یہ دہشتگرد کاررائیاں کون کر رہا ہے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتا افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے تاہم ڈویلپمنٹ اور گورننس کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا اور جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی صحافی لاپتا نہیں ہے۔