سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فون

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔

اظہار تعزیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پاگئیں، صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

25 مارچ کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا، انہیں راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ کی امامت کی جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) اشفاق پرویز کیانی اور جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم انجم، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (آئی ایس پی آر) اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ تھے۔ جبکہ سول افسران کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عام لوگ بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں راولپنڈی: آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت دیگر کی شرکت

نماز جنازہ کے دوران قومی رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘