عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید کے دنوں میں ہر کوئی عید انجوائے کرنے شہر سے باہر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کرنے یا پھر شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کے لیے نکل جاتا ہے۔ ایسے میں ہر شخص موسم کی صورتحال کے حوالے سے کافی زیادہ فکرمند رہتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں اس بار عید پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟

عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان نے بتایا کہ عید کے دنوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ لیکن بعض مقامات پر ہلکے بادل آنے کے بھی امکانات ہیں جیسے شمالی علاقہ جات اور اسلام آباد کے گردونواح۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی جو بادل ہیں، ان کا اثر اتنا زیادہ نہیں ہوگا کہ عید کا چاند ہی نظر نہ آئے۔ عید کے دنوں میں موسم معتدل ہی رہے گا۔ تھوڑا سا ٹمپریچر بڑھے گا۔ باقی فی الحال اگلے ہفتے موسم کی شدت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گرما کی شدت کے امکانات اپریل کے وسط کے بعد ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے کہا کہ عید کے دنوں میں ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے، آئندہ ہفتوں میں بھی ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خشک سالی سے متعلق ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے، فصلوں کے لیے پانی کم ہوگا جو زراعت کو متاثر کرے گا۔ جنگلی حیات پر بھی منفی اثرات ہوں گے۔ پانی کی کمی سے بیماریاں بھی متوقع ہیں۔

البتہ درجۂ حرارت میں اضافے سے گلیشئرز پگھلیں گے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کی شدید قلت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں زیرِ زمین پانی 150 فٹ تک نیچے چلا گیا ہے، بارشیں نہ ہونے پر جڑواں شہروں میں 150 فٹ تک کے بور بھی خشک ہونے کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی