پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی
رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ سندھ یہ بات مرادعلی شاہ کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے ایشو پر بات نہ ماننے کی صورت میں وفاقی حکومت گرانے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو رد عمل دیناچاہیے، فیڈریشن کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پرحملے ہو رہےہیں۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کروانےکا یقین دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔













