چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے عید منائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق شوال 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رمضان المبارک اختتام کو پہنچا، کل بروز پیر ملک بھر میں عید الفطر منائی جائیگی۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ شوال المکرم 1446 کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، بہاولپور و دیگر مقامات پر چاند نظر آ گیا ہے، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال المکرم1446 ہجری بمطابق 31 مارچ 2025ء بروزپیر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: عید الفطر کے دوران عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پوری قوم اور اُمت مسلمہ کو شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند مبارک ہو، اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت عطا فرمائے، ملک پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے آمین۔

اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

قبل ازیں ماہ شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی  زیر صدارت مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس وزارت مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا‘ اجلاس میں رابطہ کے فرائض وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور محمد خلیق نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن بیگ،چیف میٹ سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اور غلام مرتضیٰ اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں،اجلاس میں مرکزی رؤیت کمیٹی پاکستان کے جو اراکین شریک ہوئے جن میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مفتی فضل جمیل رضوی،مولانا یٰسین ظفر،مفتی فیصل احمد،مفتی علی اصغر عطاری،قاری عبدالرؤف مدنی،،مفتی ضمیر احمد ساجد،مولانا اشرف علی،مفتی قاری مہراللہ،صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی،حافظ عبدالمالک بروہی اور زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران  میں مفتی محمد اقبال نعیمی‘علامہ سجاد حسین نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،پیر ممتاز احمد ضیاء نظامی اوردیگر علماء کرام میں پیر عمر فاروق شاہ،مولانا قاری عابد اسرار،مولانا قاری بلال احمد گولڑوی،صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد،علامہ سید مصطفی حیدر نقوی،ڈاکٹر ارشاد احمد خان،پروفیسر ظفر اللہ جان،حسن شعیب،سید غلام حسین شاہ ودیگرحضرات شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،پشاور، کوئٹہ میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

آج کہاں کہاں عید الفطر منائی جارہی ہے؟

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان

برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

بروز پیر عید

ایران، عمان، بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر پیر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ