سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے عید پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آپ میں سے جو لوگ عید مبارک منا رہے ہیں ان کے لیے دلی عید مبارک۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر: تیوہار ایک مگر جشن منانے کا انداز جُدا جُدا
میتھیو ہیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے خصوصی پیغام کا آغاز ’السلام علیکم‘ کہہ کر کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عید کی مبارک پیش کی اور ایشیا کے لیے امن، خوشحالی پر مبنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے اہل پاکستان کے نام عید مبارکباد کا پیغام
اس ویڈیو پیغام کے علاوہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ میں سے جو لوگ عید مبارک منا رہے ہیں ان کے لیے نیک خواہشات، خاندان اور پیاروں کے ساتھ نعمت سے لطف اندوز ہوں، کیونکہ اس روز پوری دنیا کی کمیونٹی خوشی بانٹنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔