ہم کچھ عرصے سے مواقع ضائع کر رہے ہیں، قومی کرکٹ کپتان محمد رضوان

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں لیکن ہم کچھ عرصے سے اہم موقعوں کو ضائع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا  فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی لیکن ہماری مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے جبکہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

محمد رضوان نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بولنگ اور بیٹنگ کے پہلے10 اوورزمیں اچھےنہیں رہے۔

مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہراکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ سیرز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp