نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے

ہفتہ 29 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کی ذمہ داری بولرز پر عائد ہوتی ہے۔

نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 40ویں اوور میں اوپر نیچے دو وکٹیں گرنے سے پریشر بڑھ گیا، حالانکہ اوپنرز نے اچھا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی

محمد یوسف نے کہاکہ صبح کے وقت ٹریک بولنگ کے لیے سازگار تھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین اور ڈیرل مچل نے بہترین اننگز کھیلی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ون ڈے میچ میں دونوں پارٹ ٹائم بولرز مہنگے ثابت ہوئے، آج کے میچ میں 43 رنز بولرز کی جانب سے اضافی دیے گئے، اس سلسلے کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

محمد یوسف نے کہاکہ پانچویں بولر کی ضرورت ہے یا نہیں، اس کا دوسرے ون ڈے سے قبل جائزہ لیں گے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اگلے میچ سے قبل بغور جائزہ لیا جائےگا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی ہے، 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

یہ بھی واضح رہے کہ اس قبل نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز بھی پاکستان سے جیت لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp