قوم کو بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران ان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس دعویٰ کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

یہ متوقع کمی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا ثمر بتائی جا رہی ہے۔ بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا جبکہ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا فائدہ بھی صارفین کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے  بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے  دستیاب آپشنز پر غور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے انکار کے باوجود وفاقی وزیر اویس لغاری بجلی میں کمی کے لیے پرامید

یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی کچھ عرصے سے کہہ رہے تھے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی اور حال ہی میں انہون نے یہاں تک کہا تھا کہ اگلے چند روز میں ان کی باتیں درست ثابت ہوجائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp