آئی ایم ایف کے انکار کے باوجود وفاقی وزیر اویس لغاری بجلی میں کمی کے لیے پرامید

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کی قیتموں میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف تاحال رضامند نہیں ہوسکا ہے لیکن وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کہتے ہیں کہ وہ کمی ہوکر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی  کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی کرسکتے ہیں، وزیرتوانائی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم کرنے کی اجازت نہیں مل پارہی۔ یاد رہے کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مارچ میں بجلی کی قیمیتوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی آدھا کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ان دونوں باتوں پر رضامند نہیں ہے۔

جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے منگل کے روز کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی اور اگلے چند دنوں میں ان کی بات درست ثابت ہوجائے گی۔

مزید پڑھیے: آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات منصفانہ اور شفاف ہیں، حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، اویس لغاری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں اور ہماری زبان پچھلی (پی ٹی آئی) حکومت جیسی نہیں ہے۔

الیکٹرک چارجنگ کی قیمت میں کمی

اویس لغاری نے کہا کہ الیکٹریکل گاڑیاں مستقبل ہیں اور یہ چارجنگ اسٹیشن کلین انرجی کی طرف اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں: جو صارفین سولر نیٹ میٹرنگ پر نہیں وہ اس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ وزیر توانائی اویس لغاری

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں