ملک بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے بعد گرمی کی شدت زیادہ ہو گی، آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی صورت حال میں بہتری ریکارڈ

شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا اور دن کے وقت درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں نمی کی سطح 53 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہلکی شمالی ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت میں کوئی نمایاں کمی نہیں دیکھی گئی تاہم ماہرین کے مطابق دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، جو کچھ حد تک موسم میں بہتری لا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہری علاقوں میں اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفیکٹ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت عمومی موسمی اوسط سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟