گو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی بولرز اپنی بولنگ کا جادو جگاکر ملک کو کوئی کامیابی دلوانے میں ناکام رہے لیکن ان میں سے ایک بولر نے اپنی اصل مہارت یعنی گیند بازی میں تو نہیں البتہ بیٹنگ کا ایک عالمی ریکارڈ ضرور قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سفیان مقیم پہلی مرتبہ ایک روزہ ٹیم میں شامل
یہ بولر ہیں قومی ٹیم کے اسپنر سفیان مقیم جنہوں نے بیٹنگ کے لیے 12ویں نمبر پر آکر اب تک کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بنالیا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے مذکورہ میچ میں نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم محض 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے لیے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے وہ ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ اب نئے قانون کے تحت ان کے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کو بھیجا گیا جنہوں نے 51 رنز بنالیے اور یوں پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلا۔
مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
اس میچ میں 12ویں پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے سفیان مقیم آئے جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 12ویں نمبر پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
سفیان نے 10 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے
مزید پڑھیں: کرکٹ کیریئرکا یادگارلمحہ کونسا ہے؟ سفیان مقیم کی وی نیوزسے خصوصی گفتگو
دوسری جانب 11ویں نمبر کے بیٹر نسیم شاہ نے بھی میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ محمد عامر کا اسی نمبر پر 58 رنز کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے۔