امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں، جو حکومت آئی پی پیز… pic.twitter.com/21BKlVynWv
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) April 3, 2025
انہوں نے لکھا ہے کہ مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں، جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی اس نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’حق دو عوام کو‘ تحریک آگے بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، حافظ نعیم الرحمان
یاد رہے کہ گزشتہ برس جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافوں اور آئی پی پیز کیخلاف کئی روز تک دھرنا دیا تھا، جس کا اختتام حکومت سے ہوئے مذاکرات میں اس یقین دھانی کے ساتھ ہوا تھا کہ حکومت بجلی کے نرخ کم کر دے گی۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔