سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق صدر پزشکیان کی فون کال کے دوران، دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد بھی دی اور مختلف مشترکہ مفادات پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت
یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کا حصہ ہے، جب 2023 میں دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں روس یوکرین جنگ بندی کے لیے امریکی ایما پر سہولت کاری بھی کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب آئیں گے۔