پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کیخلاف ڈٹے گئی، عمران خان سے مکمل تحقیقات کی اجازت لینے کا فیصلہ۔
یہ بھی پڑھیں:تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟
کرپشن الزامات کا سامنے کرنے والے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کی خواہاں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کے حوالے سے بھی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو تشویش ہے۔
انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی مبینہ کرپشن اور خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے حوالے سے نہ صرف تحقیقات کی خواہشمند ہے، بلکہ وہ تیمور جھگڑا کیخلاف ضابطے کی کارروائی بھی چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیمور خان جھگڑا پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں شامل، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کو اربوں روپے کرپشن کے الزام کا سامنا ہے، اس حوالے سے انہیں پارٹی نے انہیں ایک سوالنامہ بھی ارسال کیا تھا، تاہم تیمور جھگڑا نے اس کا جواب دینے کے بجائے تحقیقاتی کمیٹی ہی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔