تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ایسے وقت میں جب پی ٹی آئی قیادت پارٹی میں کسی بھی گروپ بندی سے انکاری ہے،  پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نے پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے گوربا چوف، جے یو آئی نے فضل الرحمان کے خلاف بیان پر وضاحت مانگ لی

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن احتساب کمیٹی وزیراعلیٰ کی اس بات پر غور کیوں نہیں کر رہی؟

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو مجھے کے پی کابینہ میں شامل کرنےکا کہا تاہم وزیراعلیٰ نے تجویز دی کہ پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سےمیری کلیئرنس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے مجھ پر مبینہ کرپشن کا معاملہ باربار اٹھایا گیا۔میرے معاملے پر کمیٹی کسی بھی نتیجے پر پہنچےگی تو میری طرف سے مشکوک سمجھا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی توڑ پھوڑ: تیمور جھگڑا، ارکان اسمبلی سمیت 115 پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ تیمور جھگڑا پر ان کی اپنی پارٹی کی جانب سے 36 ارب کی خورد بردکا الزام ہے، اس مبینہ خورد برد پر  پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سےجواب طلب کیا ہے۔

تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھےصوبائی کابینہ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں تاہم میں اپنا جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مرکزی جنرل سیکرٹری کو پیش کروں گا۔

تیمور جھگڑا نے صوبائی حکومت سے سوال کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےکہنےکے باوجود وہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کرانے میں ناکام کیوں ہے؟

ان کا یہ بھی سوال ہے کہ کے پی حکومت دھاندلی کی انکوائری کرانے میں کیوں ناکام رہی؟ نیز یہ کہ کے پی حکومت نےمفت آٹے کی تقسیم کےمعاملے پر انکوائری کیوں شروع نہیں کی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp