کور کمانڈر کانفرنس: دہشتگردی کے تمام روپ ہر قیمت پر ختم کیے جانے کا عزم

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی خواہ کسی بھی صورت میں ہو اس کو بلاتفریق ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کچھ بھی کر لے اسے قوم اور فوج کی طاقت سے شکست دیں گے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں طے کیا گیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں ار حامیوں کے خلاف بھی بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران کور کمانڈرز نے ملکی امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور ہر قیمت پر دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقعے پر آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

بلوچستان میں ملکی و غیر ملکی عناصر بے نقاب

اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں تمام  ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی  ہیں۔

فورم نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کوکسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیے: نوجوان خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والی غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کو جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی پر تشویش

 کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

فورم نے لائن آف کنٹرول  پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کیے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

کور کمانڈر کانفرنس میں فلسطین کی صورت حال پر اظہار تشویش اور غزہ میں جرائم کی بھرپور مذمت کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ پر زور

فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت ’عزم استحکام‘ کی حکمت عملی کے  تیز اور مؤثر نفاذ  کی ضرورت پر زور دیا اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.84فیصد اضافہ

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی  بنانے پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا