پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار میچوں میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار، شائقین پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل میچ اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس 11 اپریل سے 18 مئی تک 4 شہروں، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

شائقین اب اردو میں لائیو براڈکاسٹ سننے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس سے انہیں پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچز کا ایکشن اور جوش و خروش محسوس ہوگا۔ یہ قدم کرکٹ کے کروڑوں شائقین کے ساتھ تعلق کو گہرا کرنے اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز کی وجہ سے اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے سنگ میل لمحہ ہے۔ کرکٹ پاکستان میں یکجہتی کا ذریعہ ہے اور ہم میچ کی مکمل کمنٹری اردو میں پیش کرکے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش و جذبے کو ملک کے ہر کونے کے شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے ترانے پر صارفین کے تبصرے

انہوں نے کہا کہ اردو کمنٹری کا علیحدہ فیڈ متعارف کرانا ایک ایسا قدم ہے جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ہماری کمیونٹی سے تعلق کو مضبوط کرتا ہے بلکہ یہ یقینی بناتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا جوش و خروش زیادہ وسیع ناظرین تک پہنچ سکے۔

براڈکاسٹ کی تفصیلات، بشمول انگریزی اور اردو کے کمنٹری پینلز کی معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp