’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے ترانے پر صارفین کے تبصرے

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا۔ جس میں معروف گلوکاروں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اینتھم ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے کسی نے اس کی تعریف کی تو وہیں کئی شائقین ایسے بھی تھے جنہیں اینتھم پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس کا موازنہ علی ظفر کے گزشتہ گائے ہوئے اینتھم سے کر ڈالا۔

 رانا علی نامی ایکس صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل 1,2 میں جو علی ظفر نے جو گائے تھے وہ مزہ اس کے بعد کسی اینتھم میں نہیں آیا۔

ایک صارف نے اینتھم کو فضول ترین قرار دے دیا اور کہا کہ اس میں صرف ابرارالحق کا گایا ہوا حصہ اچھا تھا۔

سہیل نامی صارف نے کہا کہ اس سے اچھا گانا تو نصیبو لعل نے گایا تھا۔

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ ’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کر دیا ہے‘۔

پی ایس ایل اینتھم پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ یہ بہت برا ہے صرف طلحہ انجم کا گایا ہوا حصہ ٹھیک ہے۔

امل لکھتی ہیں کہ وہ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہیں کہ میوزک ویڈیو زیادہ بری ہے یا نغمہ۔

کئی صارفین نے گانے کے مخصوص حصے ’ایکس دیکھو‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایکس چلے گا تو ایکس دیکھیں گے نا، جبکہ کئی صارفین نے سوال کیا کہ یہ الفاظ کیا سوچ کر اینتھم میں شامل کیے گئے ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے۔ جس میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ 6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 34 میچز پر مشتمل ہوگا جو لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، اور 18 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ اور فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں ایلیمنٹرز اور فائنل شامل ہوں گے۔ راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، جن میں پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے، جبکہ کراچی اور ملتان میں 5,5میچز ہوں گے۔ 3 ڈبل ہیڈرز شیڈول کیے گئے ہیں، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک یکم مئی (مزدور ڈے) کو ہوگا۔

ایک نمائشی میچ بھی 8 اپریل کو پشاور میں منعقد کیا جائے گا، جس کی ٹیموں کے تفصیلات بعد میں اعلان کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp