وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں سے 5 ختم کردیں

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں سے میں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

وزارت قانون نے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ختم ہونے والی عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کردیا گیا۔ جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور تبدیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں احتساب عدالت لاہور نے پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی، حاضری سے مستقل معافی بھی مل گئی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو تبدیل کردیا گیا، جبکہ احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو اسپیشل جج سینٹرل عدالت گجرات تبدیل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp